9 مئی: فارنزک ٹیم عمران خان کا پولی گرافک و دیگر ٹیسٹ کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی

لاہور میں درج 9 مئی کےمقدمات میں تفتیش کےلیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم عمران خان کا پولی گرافک،وائس میچنگ اورفوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا
عمران خان کےخلاف 9 کے 12مقدمات کی تفتیش کےلیے لاہور پولیس کی 12رکنی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی ہے۔لاہور پولیس کی ٹیم 12 انسپکٹرز پرمشتمل ہے جس کے سربراہ ڈی ایس پی جاوید آصف ہیں،پولیس آج اڈیالہ جیل میں عمران خان کے تین ٹیسٹ کرے گی جس میں ان کا پولی گرافک،وائس میچنگ اور فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ عمران خان گزشتہ روز لاہور پولیس کےسامنے پیش نہیں ہوئےتھے، انہوں نے وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کی شرط رکھی تھی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کا 25 جولائی تک جسمانی ریمانڈ منظور کررکھا ہے۔
