رؤف حسن 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد کی عدالت نے  پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات  رؤف حسن سمیت پی ٹی آئی کے دیگر کارکنان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کےحوالے کر دیا۔

9 مئی: فارنزک ٹیم عمران خان کا پولی گرافک و دیگر ٹیسٹ کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی

 

ایف آئی اے نے رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا جہاں پی ٹی آئی کی جانب سےوکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نےعدالت سے رؤف حسن کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں،ڈیوائسز ملیں گی تو مزیدتفتیش ہوگی،ایف آئی اےکیس میں 30 روز تک جسمانی ریمانڈ کیاجاسکتا ہے۔وکیل لطیف کھوسہ نے رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کرتے ہوئےکہاکہ ایک ملزم کے کہنے پر مقدمے میں رؤف حسن کو نامزد کیا گیا، پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنان کی ڈیوائسز اور موبائل ایف آئی اے کے پاس ہیں۔

دوران سماعت ایف آئی اے نے رؤف حسن کے 10روز کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جب کہ وکیل صفائی نے رؤف حسن اور دیگر کوکیس سےڈسچارج کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے رؤف حسن سمیت پی ٹی آئی کےدیگر کارکنان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا جب کہ 2 خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

یادرہے کہ رؤف حسن کو کل اسلام آباد میں پی ٹی آئی کےمرکزی سیکرٹریٹ سےپولیس نےگرفتار کیاتھا۔

Back to top button