بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، اربوں روپے کے ریلیف کا امکان

بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، اربوں روپے کےریلیف کا امکان
کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اربوں روپے کے ممکنہ ریلیف کے امکانات پیدا ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق صارفین کو تقریباً 63 ارب 94 کروڑ روپے تک ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ڈسکوز کی جانب سے سال 2026 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے، جس پر 19 مئی کو سماعت متوقع ہے۔
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ جنوری سے مارچ کے دوران کیپسٹی چارجز کی مد میں 36 ارب 83 کروڑ 70 لاکھ روپے کی کمی واقع ہوئی۔اسی طرح سسٹم کے استعمال کے چارجز اور مارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں 11 ارب 24 کروڑ روپے کمی کی گئی، جبکہ انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23 ارب 51 کروڑ روپے کمی کی درخواست بھی دی گئی ہے۔صارفین کو ریلیف دینے کا حتمی فیصلہ نیپرا کی سماعت کے بعد کیا جائے گا۔
