آپریشن ردالفتنہ 3: بلوچستان میں 9 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں میں 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے زیارت، ہرنائی اور سوراب میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جس کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی سلسلے میں بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لےکر مؤثرانداز میں نشانہ بنایا جس میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ذرائع نےبتایا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا۔ضلع سوراب کے علاقے حاجیکہ گاؤں میں کامیاب آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد جہنم واصل ہوا۔سکیورٹی فورسزنے دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان مؤثر ناکہ بندی قائم کی اور دہشت گردوں کی نقل وحرکت کا سراغ لگایا۔
ذرائع نے بتایاکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ایمونیشن، دستی بم، میگزین، واکی ٹاکی، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔
سکیورٹی فورسز بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور دیرپا امن کے قیام تک بلا تعطل اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔
