ملک بھر میں جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا
جیٹ فیول کی نئی قیمت 355 روپے 52 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 329 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی

اسلام آباد: ملک میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔
جیٹ فیول کی نئی قیمت 355 روپے 52 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 329 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں بھی 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
