آسانی سے ہو یا مشکل سے، ہم ایران کا معاملہ کسی بھی طریقے سے نمٹا لیں گے: ٹرمپ

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران تباہ حال ہوچکا ہے اور اب تہران جوہری ہتھیاروں کے حصول کے تمام منصوبے ترک کررہا ہے

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے بارے میں انہیں ایک فیصلہ کرنا ہے، ایران تباہ حال ہوچکا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اب سوال یہ ہے کہ یہ معاملہ آسانی سے طے پائے یا مشکل سے طے پائے، لیکن آسانی سے ہو یا مشکل سے، ہم ایران کا معاملہ کسی بھی طریقے سے نمٹا لیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران اب جوہری ہتھیاروں کے حصول کے تمام منصوبے ترک کررہا ہے۔

Back to top button