سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے سری لنکا کے اسکواڈ کا اعلان
کوشال مینڈس سری لنکن ون ڈے اسکواڈ کی قیادت کریں گے، سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی

سری لنکا نے پاکستان میں کھیلی جانے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
سہ ملکی ون ڈے سیریز میں کوشال مینڈس سری لنکا کے ون ڈے اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
سہ ملکی ون ڈے سیریز سے قبل سری لنکن ٹیم پاکستان کے ساتھ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔ تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔
