لاہور: مبینہ زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون ایئرپورٹ پر موجود

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیانا کو لاہور پولیس کے 3 افسران آذربائیجان چھوڑنے جائیں گے، خاتون گزشتہ روز طیارے سے اتر کر واپس جانے سے انکار کرچکی ہیں

 مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون ڈیانا تاحال لاہور ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ڈیانا کو لاہور پولیس کے 3 افسران آذربائیجان چھوڑنے جائیں گے۔

گزشتہ روز ڈیانا جہاز میں بیٹھنے کے بعد نیچے اتر آئی تھیں اور واپس اپنے ملک جانے سے انکار کردیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے بتایا تھا کہ غیر ملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے غیر ملکی خاتون کو نجی سوسائٹی کے فلیٹ میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Back to top button