لوگ مجھے مدھوبالا سے ملایا کرتے تھے

اداکارہ جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ کیرئیر کے آغاز میں انہیں بالی وڈ کی مقبول ترین اداکاراؤں مدھوبالا اور رانی مکھرجی سے ملایا جاتا تھا۔جویریہ سعود نے رواں سال کے آغاز پر نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے میزبان ندا یاسر نے سوال کیا کہ آپ کو کبھی کسی شخصیت سے ملایا گیا؟جواب میں جویریہ نے کہا کہ شروع میں جب میرا چہرہ پتلا ہوا کرتا تھا تب لوگ مجھے مدھوبالا کہا کرتے تھے، کچھ عرصہ گزر جانے کے بعد مداح مجھے رانی مکھرجی سے مِلانے لگے۔

گزشتہ روز اداکارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس پر مداحوں نے اپنے تبصرے پیش کرتے ہوئے اس بات کو ماننے سے انکار کردیا۔کچھ صارفین نے کہا کہ یہ بات کہنے والوں کی آنکھیں کمزور تھیں جب کہ ایک صارف نے اس بات کو اس صدی کا لطیفہ قرار دیا۔متعدد صارفین نے قہقہے والے ایموجی بھی بنائے جب کہ ایک صارف نے تو اس بات کو پاگل پن کی انتہا قرار دیا۔

زارا خان نامی صارف نے کہا کہ ہر کوئی اپنے انداز میں خوبصورت ہوتا ہے، موازنے سے لوگوں کی شخصیت ختم ہوجاتی ہے لیکن اس کے باوجود ہم خود کو دوسروں سے مِلاتے ہیں۔ایک اور صارف نے تمسخر اڑاتے ہوئے کہا کہ جی ہاں! آپ ان سے مماثلت رکھتی ہیں لیکن صرف قد میں۔

Back to top button