برآمدات 57 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی 5 سالہ تجارتی پالیسی کے مطابق برآمدات 57 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائل برآمدات کا ہدف 40 ارب ڈالرز مقرر ہے۔
نئی تجارتی پالیسی کے تحت برآمدات 57 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف مقررکیا گیا، ٹیکسٹائل برآمدات کا ہدف 40 ارب ڈالرز مقرر کیا گیا۔
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چاول کی برآمدات 3 ارب ڈالرز، چمڑے کی برآمدات ایک ارب 38 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز، فوڈ اور مشروبات کی برآمدات ایک ارب 53 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز، پھل اور سبزیوں کی برآمدات ایک ارب 36 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کا ہدف مقررکیا گیا تھا۔
7 روائتی اور 11 ڈویلپمنٹ شعبے شامل ہیں، تجارتی پالیسی پر عمل کیلئے مانیٹرنگ سسٹم جبکہ پالیسی پر عمل درآمد کیلئے بورڈ قائم کیا گیا۔

Back to top button