پیکا آرڈیننس کے تحت صحافی محسن بیگ کیخلاف درج مقدمہ خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر مراد سعیدکی جانب سے پیکا آرڈیننس کے تحت صحافی محسن جمیل بیگ کیخلاف درج کرایا گیا مقدمہ خارج کر دیا۔

اسلام آباد کی عدالت عالیہ نے صحافی محسن جمیل بیگ کی درخواست منظور کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید کی مدعیت میں سائبر کرائمز کے تحت ایف آئی آر کو غیر قانونی قرار دے کر خارج کردیا۔ فیصلے میں عدالت نے کہا کہ محسن بیگ کے خلاف پیکا کی سیکشن 20 کے تحت درج مقدمہ خارج کیا گیا، شکایت کنندہ مراد سعید ہتک عزت کے دیگر قوانین کے تحت درخواست دائر کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا آرڈیننس کالعدم قرار دے دیا

عدالت عالیہ نےپیکا کی سیکشن 20 کے تحت صحافی بلال غوری اور ابصار عالم کے خلاف بھی مقدمات خارج کردیئے ۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے مراد سعید کی درخواست پر 16 فروری کو محسن بیگ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جبکہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022 کالعدم قرار دے دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button