سیاہ کشمش موذی بیماریوں‌ سے بچائو میں‌ مددگار

طبی ماہرین نے سیاہ کشمش کے 6 دانوں‌ کو انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ صبح نہار منہ چھ دانے کھانے سے بہت سی موذی بیماریوں سے بچائو ممکن ہے، 6 بھیگی ہوئی کالی کشمش کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے ایک ’طاقتور‘ مشق قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک سادہ لیکن مؤثر طرز زندگی کو تبدیل کرنے والا ہو سکتا ہے۔

ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے دھوتی کرتا کیوں پہن لیا؟

کیلشیم، پوٹاشیم اور آئرن سے بھرپوربلیک کشمش خون کی کمی کو دور کرنے میں بھی انتہائی مفید سمجھی جاتی ہے، ہڈیوں کی صحت کے لیے بھی اس کو فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو سیاہ کشمش ضرور کھانی چاہیے کیونکہ اس میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے جو ہائی کولیسٹرول والے ہیں، اور وہ لوگ جو دل کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

اگر آپ کو سانس کی بو آتی ہے تو سیاہ کشمش آپ کو اس سے نجات دلانے میں مدد دے گی۔ یہ انتہائی اینٹی بیکٹیریل ہے اور منہ کے اندر موجود بیکٹیریا کو مار دیتی ہے۔

اس کی detoxifying خصوصیات کی وجہ سے، سیاہ کشمش مہاسوں اور جِلد کی دیکھ بھال کے لیے اچھی ہے. بالوں کی بات کی جائے تو سیاہ کشمش خون کی گردش اور سر کی جِلد کی صحت میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

Related Articles

Back to top button