امریکی سازش کے کسی منصوبہ ساز کوووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ہکہا ہے ہمیں دیوار کے ساتھ نہ لگایا جائے ہم ایک آزادانہ اورشفاف الیکشن چاہتے ہیں، اگر دھاندلی کی کوششیں دکھائی دیں تو چپ نہیں بیٹھیں گے، امریکی سازش کے کسی منصوبہ ساز کو ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے۔
اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام تحریک انصاف کیساتھ ہیں وہ جانتے ہیں کہ تحریک انصاف ہی ایسی جماعت ہے جو ان کے لیے آزادی کی جنگ لڑ سکتی ہے، ہم تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کے کسی منصوبہ ساز کو ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے اور کسی بھی قسم کی دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔
کراچی سے لاپتہ ہونیوالی لڑکیوں دعا زہرہ اورنمرہ کا سراغ مل گیا
شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بارہا چیف الیکشن کمشنر اورمسٹر ایکس اور مسٹروائی دھاندلی پلان ترک کرنے کا کہہ چکی ہے، حمزہ اور مریم کو بھی دھاندلی کرنے سے باز رہنے کا کہا مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، اگر دھاندلی کی کوششیں دکھائی دیں تو چپ نہیں بیٹھیں گے بلکہ اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ کسی فرد یا ادارے کی جانب سے مداخلت کا شائبہ بھی ہوا تو بھرپور ردعمل دیں گے، لاہور اور ملتان میں جہاں ضرورت ہوئی پرامن احتجاج کا اپنا حق استعمال کریں گے، ملکی معیشت اس ہنگامہ و ہلچل کا بوجھ برداشت نہ کر پائے گی جس کا دروازہ اس دھاندلی سے کھلے گا، اس لیے میں کہنا چاہتی ہوں کہ ہمیں دیوار کے ساتھ نہ لگایا جائے،ہم ایک مہذب جماعت ہیں اور ہم ایک آزادانہ اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔