واٹس ایپ کی جانب سے اینیمیٹڈ اوتار فیچر کی آزمائش جاری
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے بِیٹا صارفین کے لیے اینیمیٹڈ اوتار کا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق میٹا کی ذیلی ایپ اپنا یہ فیچر بِیٹا کے 12.23.16.12 اور اسے جدید ورژن میں متعارف کرائے گی۔ وہ صارفین جنہوں نے واٹس ایپ پر اوتار بنائے ہیں ان کو ایموجی اور اسٹیکرز ٹیب کے برابر میں ایک اینیمیٹڈ اوتار کا ٹیب دستیاب ہوگا۔واٹس ایپ نے ان اینیمیٹڈ اوتار کی مختلف جذبات کے اظہار پر درجہ بندی کی ہے جن میں خوشی، مزاح، غصہ وغیرہ شامل ہے۔واٹس ایپ کا یہ فیچر اسنیپ چیٹ کے بِٹ موجی سے مشابہت رکھتا ہے۔ البتہ، یہ زیادہ بہتر انداز میں جذبات کا عکاسی کرتا ہے۔
واضح رہے یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور کمپنی کی جانب سے صارفین کے لیے فیچر کے اجراء کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔