بسکٹ، کیک اور سوڈا مشروبات پتھری کا سبب قرار

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بسکٹ، کیک اور سوڈا مشروبات کی کھپت گردوں میں پتھری کے خطرات میں اضافہ کر سکتی ہے۔ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ مقدار میں چینی کی کھپت (عام طور پر جو پروسیسڈ غذاؤں میں پائی جاتی ہے) اس تکلیف دہ کیفیت میں مبتلا کرنے کے امکانات بڑھا دیتی ہے۔گردے کی پتھری ہر 10 میں سے ایک سے زائد فرد کو متاثر کرتی ہے۔ جس کا سبب خون بنانے والے کرسٹل میں موجود فضلا بنتا ہیں۔ وقت کے ساتھ یہ کرسٹل سخت پتھر کی شکل اختیار کر سکتے ہیں اور اگر درست علاج نہ کیا جائے تو مریض شدید تکلیف اور گردے کے انفیکشن میں مبتلا ہوسکتا ہے۔

نئی تحقیق میں پہلی بار بتایا گیا ہے کہ چینی سے بھرپور غذائیں جیسے کہ مشروبات، مٹھائیاں، آئس کریم، کیک اور کوکیز اس کیفیت میں مبتلا ہونے کے خطرات میں اضافہ کرتی ہیں۔چین کے شمالی سیچوان میڈیکل کالج کے محققین نے 11 سال سے زیادہ کے عرصے تک 30 ہزار کے قریب افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔

تحقیق میں شرکاء نے خود کے گردے میں پتھری کی تکلیف متعلق بتایا اور ان کی بتائی گئی غذا سے ان کی چینی کھپت کا اندازہ لگایا گیا۔

تجزیے میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جو اضافی چینی کھاتے تھے ان کے اس کیفیت میں مبتلا ہونے امکانات 39 فی صد زیادہ تھے۔

اس ہی طرح وہ افراد جو کل توانائی کا ایک چوتھائی سے زیادہ حصہ اضافی چینی سے حاصل کرتے تھے ان کے اس تکلیف میں مبتلا ہونے کے امکانات 88 فی صد زیادہ تھے۔

Related Articles

Back to top button