جہانگیرترین کا سیلاب زدگان کیلئے 10 کروڑ کی امداد کا اعلان

سینئر سیاسی رہنما و سابق ممبر قومی اسمبلی جہانگیرترین نے سیلاب متاثرین کیلئے 10 کروڑ کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

جہانگیر ترین کی جانب سے اتوار 4 ستمبر کو سیلاب متاثرین کیلئے 10کروڑ کی امداد کا اعلان کیا گیا۔ امدادی سامان میں راشن، خیمے، ترپالیں، مچھر دانیاں، خواتین کے حفظان صحت کا سامان اور نقدی شامل ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے صاحب حیثیت افراد سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے کاروباری اور مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے بڑھیں۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے مشترکا قومی کاوش کی ضرورت ہے، مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

خیال ر ہے امدادی سامان، رقم جہانگیر ترین کے اداروں کے ذریعے سیلاب متاثرین تک پہنچائی جائے گی، جب کہ جہانگیر ترین پہلے ہی ایک کروڑ روپے خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کیلئے دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں حالیہ مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے تباہی مچا رکھی ہے ،

سیلاب کے دوران دہشت گرد حملوں کا خطرہ کیوں بڑھ گیا؟

سیلاب سے چاروں صوبوں میں اب تک400 بچوں سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 1200 جاں بحق 4 ہزار کے قریب زخمی ہیں ۔

اس کے علاوہ لوگوں کے مویشی ، گھر اور املاک سیلاب میں بہہ گئیں، سیلاب کے باعث 5000 کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار جبکہ 243 پل تباہ ہو گئے، 33ملین سے زائد آبادی متاثر جبکہ 10 لاکھ سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے، سندھ کا 90 فیصد اور ملک کی کل فصلوں کا 45 فیصد حصہ زیر آب ہے جبکہ ابتدائی تخمینوں میں تقریباً 10 ارب امریکی ڈالر کے نقصانات سامنے آئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button