نمک کا استعمال کم کیسے کیا جائے، متبادل کیا؟

نمک، سوڈیم اور کلورائیڈ کا مرکب ہے، یہ ہمارے جسم میں سیال مادے میں توازن برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ نسوں کو فعال رکھتا ہے۔لیکن نمک کی زیادتی سے صحت کے کئی مسائل جنم لے سکتے ہیں۔غذائی ماہرین کہتے ہیں کہ دن میں 6 گرام نمک سے زائد استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

خوراک میں نمک کم کرنے کیلئے کچھ عملی اقدامات:

1- کالی مرچ، ادرک کا پاؤڈر، ہلدی اور دیگر مسالے کھانے میں ذائقہ پیدا کرتے ہیں جن کے استعمال سے نمک پر انحصار کم کیا جاسکتا ہے۔

2- مچھلی اور سلاد میں نمک کے بجائے لیموں کا استعمال انہیں ذائقے دار بناتا ہے جس سے نمک کی ضرورت نہیں رہتی۔

3- گھر میں تازہ سبزیوں اور مسالوں کی ایسی چٹنیاں بنائیں جنہیں نمک کی جگہ استعمال کیا جاسکے۔

4- کھانا پکاتے وقت نمک آخر میں ڈالیں تاکہ اس کا ذائقہ برقرار رہے، اس

دن کی نیند ڈیمینشیا سے بچانے میں مددگار قرار

طرح کم مقدار میں ڈالے گئے نمک سے بھی لذت تبدیل نہیں ہوگی۔

Related Articles

Back to top button