ٹویٹر نے آواز اور ویڈیو کال کی آزمائش شروع کردی

 ایپ تجزیہ کاروں کے مطابق میٹا اور ٹویٹر کی مرکزی کمپنی ایکس کارپوریشن کے درمیان کئی محاذ پر لڑائی جاری ہے اور ان میں نت نئی سہولیات کی فراہمی بھی شامل ہے۔ اب ٹویٹر نے اپنے صارفین کو راغب کرنے کے لیے آڈیو اور ویڈیو کال کی آزمائش شروع کردی ہے۔

اس کے تحت ٹویٹر نے ڈی ایم (ڈائریکٹ میسج)  کے طور پر ویڈیو اور آڈیو کالز کی آزمائش شروع کردی ہے۔ توقع ہے کہ جلد یا بدیر یہ سہولت پوری دنیا کے صارفین کو بھی دستیاب ہوسکے گی۔

اس ضمن میں ٹویٹر کی ڈیزائنر اینڈریا کون وے نے ایک نیا یوزر انٹرفیس بھی بنایا ہے۔ اگرچہ یہ اب بھی زیرِتعمیر ہے لیکن صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ اس میں آڈیو اور ویڈیو کال کی آسان رسائی موجود ہے۔ اس میں ڈی ایم فیڈ کے اندر کال کی علامت (آئکن) نمایاں رکھا گئی ہے۔

ٹویٹر نے چند روز قبل ہی ایپ کو رقم کے لین دین میں بھی استعمال کیا عندیہ دیا تھا اور تین امریکی ریاستوں میں اس کے لیے لائسینس بھی حاصل کیا تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایلون مسک ٹویٹرکو کئی مقاصد کے لیے تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے کئی مرتبہ ’ایوری تھنگ ایپ‘ کا لفظ

ورزش کیے بغیر جسمانی فٹنس کو بہتر بنانے میں مددگار آسان طریقے

استعمال کرچکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button