ورزش کیے بغیر جسمانی فٹنس کو بہتر بنانے میں مددگار آسان طریقے

دن بھر کی مصروفیات کے باعث ورزش کے لیے وقت نہیں ملتا مگر جسمانی طور پر فٹ ہونا چاہتے ہیں؟تو آپ اپنی دفتری یا کاروباری مصروفیات کے دوران کچھ وقت نکال کر ایسا ممکن بنا سکتے ہیں۔جی ہاں واقعی آپ کو خود کو فٹ رکھنے کے لیے جم جا کر کئی گھنٹوں تک ورزش کرنے کی ضرورت نہیں، کچھ وقت تک مختلف سرگرمیوں سے بھی ایسا ممکن ہے۔ایسے ہی آسان طریقے جانیں جو جسمانی فٹنس کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔انگڑائی یا جسم کو Stretch کرنے سے جسم کے لیے خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے اور جسمانی حرکات بھی بڑھتی ہیں۔اچھی بات یہ ہے کہ اس سرگرمی کو کہیں بھی کرنا ممکن ہے، بس جسم کو حد سے زیادہ Stretch کرنے سے گریز کریں۔اگر آپ شہر کے قریب رہتے ہیں تو اپنے گھر کے قریب ایسے مقامات پر گاڑی یا موٹر سائیکل پر جانے سے گریز کریں جو ایک میل کے فاصلے کے اندر ہوں۔اس کی بجائے پیدل چل کر جانے کو ترجیح دیں اس سے صحت بہتر ہوگی جبکہ جسمانی فٹنس میں اضافہ ہوگا۔جم جانے کا وقت نہیں تو کوئی مسئلہ نہیں، آپ ہر جگہ ہی کچھ کام کر سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر 3 سے 10 سیکنڈ کے لیے پیٹ مسلز کو سخت کریں اور یہ عمل 4 بار دہرائیں، کسی کو علم بھی نہیں ہوگا کہ آپ کوئی ورزش کر رہے
ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچانے میں مددگار بہترین پھل
ہیں۔
