خون میں کولسٹرول کی پیمائش کیلئے مائیکرو چپ تیار کر لی گئی

روسی ماہرین نے تھری ڈی پرنٹر سے ایک مائیکروچپ بنائی ہے چھوٹی انگلی کے ناخن سے بھی مختصر ہے اور کولیسٹرول میٹر کا درجہ رکھتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی اورل فیڈرل یونیورسٹی (یوآرایف یو) کے سائنسدانوں نے جو چپ بنائی ہے جو وہ پروٹین استعمال نہیں کرتی بلکہ کاپر کلورائیڈ کی مدد سے اپنا کام کرتی ہے۔ اس طرح ایک کم خرچ اور مؤثر کولیسٹرول پیما سامنے آیا ہے جو استعمال میں آسان اور قابلِ اعتبار بھی ثابت ہوگا۔ اس کی تفصیلات جرنل آف الکیٹرواینالیٹکل کیمیسٹری میں شائع ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اگرچہ ہم کولوری میٹر، کروماٹوگرافی اور اینزائم (خامروں) کی مدد سے کولیسٹرول ناپ رہے ہیں لیکن یہ مہنگے اور وقت طلب طریقے ہیں۔ تاہم کاپر کلورائیڈ کولیسٹرول کے سامنے بہت حساس ہوتا ہے جس پر خون کی معمولی مقدار ڈال کر کولیسٹرول کی پیمائش لی جاسکتی ہے۔ پھر چپ پر ایک خاص کیمیکل ’ایسیٹونائٹرائل‘ ڈالا جاتا ہے جو کولیسٹرول کی پیمائش میں مدد دیتا ہے۔

روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیکن چپ پر کولیسٹرول جذب کرنے والے مقناطیسی نینوذرات بھی بچھائے گئے ہیں اور اس طرح خون کے دیگر اجزا کو چھوڑ کر صرف کولیسٹرول کی ہی پیمائش کی جاسکتی ہے۔ اس کے بعد ایک اینالائزر کولیسٹرول کی زیادتی کی پیمائش کرتا ہے اور اس سے مریض کو آگاہ کرسکتا ہے۔ لیکن واضح رہے کہ اس چپ کی تیاری میں کئی برس کی محنت اور تحقیق شامل ہے۔

Related Articles

Back to top button