سعودی مصور نے چٹان پر ولی عہد محمد بن سلمان کی تصویر تراش ڈالی

فن پارے تراشنے والے سعودی مصور نے سعودی عرب کے نقشے سے مشابہ ایک چٹان پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویر تراش کر عوام کو حیران کر دیا۔

العربیہ نیوز کے مطابق احمد زہیر نے بتایا کہ میں اس ڈرائنگ کے لیے موزوں پتھروں کی تلاش کرتا رہا اور کافی تلاش کے بعد مجھے مکہ مکرمہ میں ایک پہاڑ نظر آیا۔ مکہ المکرمہ، نقش و نگاری کے لیے موزوں چٹانوں سے بھرا ہوا ہے۔ ایک چٹان جو سلطنت کے نقشے کی طرح دکھائی دیتی  تھی میں اسے اپنے اسٹوڈیو لے گیا، اور ڈرل ، ہتھوڑے اور چھینی جیسے اوزاروں سے اس پر ولی عہد کی تصویر بنائی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن سے تصاویر بنانے میں دلچسپی رکھتے تھے،جب میں ابتدائی اسکول میں تھا تو میں نے ایک اخبار میں ایک کیریکیچر دیکھا۔ میں نے اسے نقل کرنے کی کوشش کی تو میرے والد نے بہت تعریف کی، اس طرح روزانہ اخبارات سے کیریکیچر بنانے کی عادت بن گئی۔ بعد میں مشق کے ساتھ ساتھ میں آرٹ اسکولوں کی طرف مائل ہوا۔
جب میں ڈرائنگ کرتا ہوں تو مجھے لگتا ہے جیسے میں کسی اور دنیا میں ہوں۔”

پتھروں پر ڈرائنگ کے شوق کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ کہ دور دراز وادیوں میں سفر کے دوران انہوں نے بہت سے ایسے نوشتہ جات دریافت کیے جن کے بارے میں کوئی نہیں جانتا تھا۔ میں چٹان پر کندہ کاری سے متاثر ہوا، چاہے وہ نقاشی ہوتی، یا پہلی صدی ہجری سے نویں صدی ہجری تک بنا نقطے کے قدیم تہذیبوں کا رسم الخط۔ پھر میں نے چٹانوں کی اقسام اور اجزا جیسے بیسالٹ کی چٹانیں، ریت کی چٹانیں، گرینائٹ کی چٹانیں، اور دیگر کے بارے میں پڑھنا شروع کیا اور میں سوچتا تھا ہزاروں سال سے ایک نوشتہ کیسے کھڑا ہوتا ہے؟

چیئرمین نیب آفتاب سلطان اپنے عہدے سے مستعفی

Related Articles

Back to top button