معدے کی تکلیف، سینے میں جلن امراض قلب کی علامات قرار

طبی ماہرین نے معدے کی تکلیف اور سینے میں جلن کو امراض قلب کی علامات قرار دے دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کیفیت کو نظر انداز کرنا خطرناک ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل معاملہ اس قسم کی صورتحال میں معدہ کی تکلیف اور ہارٹ اٹیک کے درمیان فرق کا پتہ لگانا ہے۔

ماہرین قلب کے مطابق جب کسی مریض کو دل کا دورہ پڑتا ہے تو عمومی طور پر اسے سینے میں درد اور جلن کے ساتھ معدے میں تکلیف اور متلی جیسی کیفیت ہوتی ہے۔

یہ علامات کچھ کنفیوژن بھی پیدا کرتے ہیں جیسے کہ لوگ اسے معدے کی تکلیف سمجھ کر مریض کو بجائے اسپتال منتقل کرنے کہ اسے پیٹ درد میں افاقے کی دوائیں دیتے ہیں جس سے وقتی افاقہ تو ہوجاتا ہے لیکن ہارٹ اٹیک

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 روپے سستا ہو گیا

کے علاج میں تاخیر ہونے لگتی ہے اور یہی مہلک ثابت ہوتا ہے۔

Related Articles

Back to top button