اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 روپے سستا ہو گیا

ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 12 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اوپن مارکیٹ ریٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت اس وقت 299.50 روپے ہے جو گذشتہ روز 311 روپے پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں بھی ڈالر 47 پیسے سستا ہوکر285روپے کا ہو گیا ہے، کرنسی ڈیلروں کے مطابق یہ کمی سٹیٹ بینک کی جانب سے کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی کے لیے ڈالر کی انٹر بینک سے خریداری کی اجازت دینے کی وجہ سے آئی ہے۔

واضح رہے گذشتہ روز، سٹیٹ بینک نے کریڈٹ کارڈز کی بیرونی ادائیگیوں کے لیے ڈالرز بینکوں سے خریدنے کی اجازت دی تھی۔پہلے کریڈٹ کارڈز کی ادائیگیوں کے لیے ڈالرز اوپن مارکیٹ سے خریدے جارہے تھے۔ کریڈٹ کارڈز کی ادائیگیوں کا دباؤ ختم ہونے کا فری مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا ہے۔

ادھر ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے صدرملک بوستان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں آج پہلی بار ڈالر کی قیمت میں 27 روپے کمی ہوئی۔نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے ڈالر خریدنے سے اوپن مارکیٹ پر اثر ہوا۔ کمرشل بینکوں کو کہا ہے کہ وہ اوپن مارکیٹ سے ڈالر خرید سکتے ہیں۔

حکومت کا آئی ایم ایف قرض پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ

Related Articles

Back to top button