حکومت کا آئی ایم ایف قرض پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈز کے قرض پروگرام کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف سے موجودہ  قرض  پروگرام نامکمل ہی ختم کرنےکا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

موجودہ پروگرام 30 جون کو ختم ہو رہا ہے، اس کا 2 ارب ڈالر سے زیادہ کا قرض ملنا باقی ہے، ایک ارب ڈالر قرض کے لیے مذاکرات مکمل ہو چکے لیکن اسٹاف لیول معاہدہ نہیں ہو رہا، اگر اسٹاف لیول معاہدہ ہو بھی جائے تو دسویں اور گیارہویں جائزے کے مذاکرات ہونا ہیں۔

بلوچستان میں فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 جوان شہید

Back to top button