امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر

 

 

 

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے اور تباد کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی اور وہ وقت زیادہ دور نہیں جب بحیرہ عرب بھی دشمن سے پاک ہوجائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ بعض لوگ اب ایران کو چوتھی سپر پاور کہتے ہیں تاہم اللہ نے چاہا تو یہ سب سے بڑی طاقت ہوگا۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہاکہ ماضی میں دشمن نے جنوبی ایران کے دونوں جانب سمندر کو کھیل کا میدان بنایاہوا تھا لیکن آبنائے ہرمز کا دفاع کرنے والوں کی وجہ سے اب وہ بحیرہ عرب سے آگے بڑھنے کی جرات نہیں کرتے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہاکہ ایران اس دور میں کبھی نہیں لوٹےگا جو دشمن دیکھنا چاہتا ہے۔امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی اور وہ وقت زیادہ دور نہیں جب بحیرہ عرب بھی دشمن سے پاک ہوجائےگا۔

Back to top button