ایسپریسو کافی الزائمر کی بیماری کو روک سکتی ہے، ماہرین
نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ایسپریسو کافی کا ایک کپ نہ صرف آپ کو فوری توانائی کا احساس دیتا ہے بلکہ الزائمر کی بیماری کو بھی روک سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں لیبارٹری ٹیسٹوں میں ایسپریسو کافی کے ایک قسم کے پروٹین ’Tau protein‘ کے جمع ہونے کے عمل کو روکنے کے شواہد ملے۔ تاؤ پروٹین کے جمع ہونے کا عمل الزائمر کی بیماری کے آغاز میں ہوتا ہے۔
امریکن کیمیکل سوسائٹی کے جرنل آف ایگریکلچر اینڈ فوڈ کیمسٹری میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کافی کے الزائمر کی بیماری سمیت دیگر ذہنی امراض کے خلاف بھی فائدہ مند اثرات مرتب ہوتے ہیں۔