میٹا کو مارک زکر برگ کی موت کا خدشہ لاحق

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اپنے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) مارک زکر برگ کی موت کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
میٹا نے گزشتہ ہفتے جاری کی گئی فنانشل رپورٹ میں زکر برگ سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ای او میٹا کی خطروں سے بھری سرگرمیاں ان کی موت کا سبب بن سکتی ہیں، مارک زکر برگ ان ہی سرگرمیوں کے باعث اپنی ٹانگ بھی تڑوا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل مارک زکربرگ کو مارشل آرٹس کی ٹریننگ کے دوران گُھٹنے پر شدید چوٹ آئی تھی جس کے بعد انہیں سرجری بھی کروانا پڑی تھی۔

Back to top button