عمران خان نے ریحام سے بھی دو دفعہ نکاح کیا تھا؟

سابق وزیر اعظم عمران خان کے موجودہ اہلیہ بشری بی بی سے دوران عدت نکاح پر سزا کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد سابق وزیر اعظم کے اپنی دوسری اہلیہ ریحان خان سے بھی دو دفعہ نکاح کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے دعوی کیا ہے کہ ان کا اور عمران خان کا نکاح 2 مرتبہ ہوا تھا، پہلا نکاح خفیہ رکھا گیا، پھر دنیا کو دکھانے کے لیے دوسرا نکاح ہوا۔

ایک صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ ’عمران خان کا جھوٹ متعدد بار پکڑا گیا، صادق و امین ہونے کے لیے معیار یہ ہے کہ کوئی کتنا جھوٹ بول رہا اور کتنا سچ، صادق کا مطلب سچا اور امین کا مطلب امانت رکھنے والا ہے۔‘ ریحام خان نے کہا کہ ان کا عمران خان سے نکاح 19 اکتوبر 2014 کو ہوا، لیکن عمران خان نے اس نکاح کو خفیہ رکھا۔ مطلب نکاح سے متعلق مبالغہ آرائی کی۔ نکاح کے حوالے سے مبالغہ آرائی کیسے ہوسکتی ہے، اس نکاح کی صرف میں ہی فریق نہیں ہوں، اللہ کو حاضر ناظر رکھ کر مولوی صاحب کو بھی بتانا ہوگا کہ سچ کیا ہے، نکاح کے گواہ بھی تھے، وہ بھی بتا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری کابینہ اور پورے اسلام آباد کو ہمارے نکاح کا پتہ تھا۔ نکاح 31 اکتوبر 2014 کو ہوا اور اس کا اعلان 8 جنوری 2015 کو ہوا۔ ریحام خان سے جب پوچھا گیا کہ یہ نکاح چھپانے کی کیا وجہ تھی؟ ان کا کہنا تھا ’ مجھے نہیں معلوم کہ کیا وجہ تھی‘۔ریحام خان نے بتایا کہ ’دوبارہ نکاح کے حوالے سے مجھے ایک دن پہلے بتایا گیا، کیونکہ ہر ہفتے کہا جارہا تھا کہ اس ہفتے ہم نکاح کا اعلان کریں گے، اگلے ہفتے کرتے کرتے ایک مذاق ہی بن گیا تھا۔‘

 خیال رہے کہ عمران خان اپنی لو لائف کو لے کر کافی سرخیوں میں رہتے ہیں ۔ عمران خان تین مرتبہ شادی کرچکے ہیں ۔ عمران خان نے سال 2015 میں برطانوی پاکستانی رائٹر ریحام خان سے شادی کی تھی ۔ اس کی خبریں پوری دنیا میں موضوع بحث رہی تھیں ۔ حالانکہ دونوں کی شادی زیادہ دنوں تک نہیں چلی تھی اور دس مہینے بعد ہی دونوں میں طلاق ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ ماضی میں بی بی سی اور دیگر اداروں سے بحیثیت براڈکاسٹر وابستہ رہنے والی صحافی ریحام خان نے پہلی شادی 1990 میں کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی۔انہیں پہلی شادی سے تین جواں سالہ بچے بھی ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔

ریحام خان نے دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے کی تھی مگر 10 ماہ بعد ہی ان کے درمیان اکتوبر 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔عمران خان سے شادی اور طلاق کے بعد ہی ریحام خان کو عالمی سطح پر شہرت ملی، وہ فلم پروڈکشن میں بھی قسمت آزمائی کر چکی ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دوران عدت بشری بی سے نکاح کرنے پر جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کو غیرشرعی نکاح کیس میں 7,7 سال قید کی سزا سنائی

عام انتخابات کیلئے پولنگ عملے کو سامان کی ترسیل شروع

ہے۔ جبکہ دونوں کو 5،5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

Back to top button