عمران خان کی پارٹی قائدین کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی رہنمائوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی ہے، پی ٹی آئی قیادت مذاکرات کیلئے آمادہ ہے، شبلی فراز نے عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی یجازت دینے کی تصدیق کر دی، مذاکرات کو آئین و قانون کے دائرے میں رکھنے کی شرط رکھی گئی ہے۔شبلی فراز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  سیاسی عدم استحکام نے ملک کو گرفت میں لیا ہوا ہے، مذاکرات کے پیرا میٹرز پہلے طے کیے جائیں، تب ہی مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی ۔دیکھنا ہوگا کہ مذاکرات کرنے والے کس حد تک بااختیار ہیں۔یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی سینیٹ کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پارٹی قیادت کے ایما پر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

Related Articles

Back to top button