سعودی وزیرنے شہبازشریف  کو پرائم منسٹرآف ایکشن قرار دیدیا

سعودی وزیر سرمایہ کاری نے وزیراعظم کو "پرائم منسٹر آف ایکشن” قرار دے دیا۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری کا شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم سب آپ کی کارکردگی اور کام کرنے کی رفتار سے آگاہ ہیں ۔آپ پاکستان کے ترقی کے مشن کو لے کر چل رہے ہیں جس میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔  سعودی سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔سرمایہ کاری کے  حوالے سے پاکستان ہماری ترجیح ہے؛ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبے میں بھرپور تعاون جاری رہے گا ۔ماضی میں پاکستانیوں نے سعودی عرب کے مختلف شعبوں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

 سعودی وزیر خزانہ نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا

Related Articles

Back to top button