چینی کی اضافی پیداوار کے باوجود قیمت میں اضافہ

ملک میں اضافی پیداوار کے بعد بھی چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔چینی کی مٹھاس پھر سے کڑواہٹ میں بدلنے لگی ۔

ملک میں چینی کی فی کلو اوسطاً قیمت 158 روپے تک پہنچ گئی،ایک ہفتے کے دوران مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو اوسطاً قیمت 5 سے 8 تک روپے بڑھ گئی۔کوئٹہ میں چینی کی فی کلو اوسطاً قیمت 158 روپے تک ہے۔کراچی میں چینی کی فی کلو اوسطاً قیمت 155 روپے فی کلو ہے۔لاہور میں بھی چینی 150 روپے فی کلو تک میں فروخت ہو رہی ہے۔پشاور میں فی کلو چینی اوسطاً 150 روپے میں دستیاب ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد میں بھی چینی کی فی کلو اوسطاً قیمت 150 روپے تک ہے۔

Related Articles

Back to top button