ڈیرہ اسماعیل خان،سکیورٹی فورسزکا آپریشن،2دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  سیکیورٹی فورسز  نے  ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات  دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا ۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا ۔آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں فہیم نواز عرف گنڈاپوری اور محسن نواز شامل ہیں۔آپریشن کےدوران ہتھیارگولیاں اوردھماکہ خیزموادبرآمد ہوا۔ہلاک دہشت گردسیکیورٹی فورسزپرحملوں ،بےگناہ شہریوں کےقتل میں ملوث تھے۔

Related Articles

Back to top button