ڈریپ کا اہم ادویات کی قلت کی تحقیقات  کا فیصلہ

ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی قلت کے بعد ڈریپ  نے تحقیقات کرانے کا فیصلہ  کرلیا۔

چند روز قبل صوبائی ڈرگ انسپکٹرز کی جانب سے جان بچانے والی ادویات کی قلت کی شکایت کی گئی تھی۔کراچی کے میڈیکل اسٹورز پر 27 اہم ادویات جبکہ اسلام آباد کے اسٹورز پر 30 اہم ادویات کی قلت رپورٹ کی گئی تھی۔اہم ادویات میں انسولین انہلیرز اینٹی بائیوٹکس دمہ اور نفسیاتی امراض کی ادویات شامل ہیں۔

ڈرگ انسپکٹرز کے مطابق ٹیٹنس کے انجیکشن کی بھی قلت رپورٹ کی گئی تھی۔ڈریپ کے مؤقف میں ملک میں ادویات کی قلت سے انکار کیا گیا تھا۔

ڈریپ حکام کی جانب سے اہم ادویات کی قلت کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا گیا۔جان بچانے والی اور دیگر اہم ادویات کی قلت پر مختلف شہروں میں سروے کروائے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button