وزیراعظم شہبازشریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف  کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائینز پر اہم ملاقات کی۔

  وزیر اعظم نے  جارجیوا کا گزشتہ سال آئی ایم ایف سے 3 بلین امریکی ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) حاصل کرنے میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔

 آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا کل اجلاس متوقع ہے جس میں ایس بی اے کے تحت  1.1 ارب امریکی ڈالرز کی حتمی قسط کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے پچھلے سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کی قائدانہ کردار کو سراہا۔

Related Articles

Back to top button