وزیراعظم کا گندم درآمد سکینڈل کی شفاف تحقیقات  کاحکم

وزیراعظم شہبازشریف نے گندم درآمد سکینڈل کی شفاف تحقیقات کرنے کاحکم دیدیا۔

گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف  نے کمیٹی کے سربراہ سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل  کو دستیاب ریکارڈ اور دستاویزات کو سامنے رکھ کر سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

 وزیراعظم  نے سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل کوہدایت کرتے ہوئے کہا مجھے ذمہ داروں کا واضح تعین کرکے بتایا جائے کوئی لگی لپٹی مت رکھیں۔

ذرائع کا بتانا ہے سیکرٹری کابینہ کی سربراہی میں دوسری انکوائری کمیٹی کے اجلاس جاری رہے گے ، کمیٹی آج چھٹی کے باوجود بھی پہلی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لے گی۔

Related Articles

Back to top button