ماضی میں شریف خاندان کی فیشن ڈیزائنر رہ چکی ہوں،صبا فیصل کاانکشاف

معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں شریف خاندان کی فیشن ڈیزائنر رہ چکی ہوں۔

معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل  نے اپنے ماضی کے حوالے سے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہونے سے قبل وہ موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی والدہ بیگم کلثوم نواز کےلیے کپڑے بناتی رہی ہیں۔

اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا کہ ماضی میں ان کے کپڑوں کی فیکٹری ہوا کرتی تھی تاہم شوبز مصروفیات کے باعث انہیں کراچی منتقل ہونا پڑا جس کی وجہ سے انہوان نے اپنی فیکٹری کو بند کردیا۔ صبا فیصل کا کہنا تھا کہ انہوں نے مریم نواز اور بیگم کلثوم نواز دونوں کےلیے کپڑے تیار کیے ہیں اور انہیں میرے تیار کردہ کپڑوں کی کلر اسکیم اور ہاتھ کی کڑھائی بہت پسند آتی تھی، صبا فیصل نے مزید بتایا کہ بیگم کلثوم نواز وہ بہت ہمدرد۔ نرم دل، نفیس اور خوبصورت خاتون تھیں اور وہ ایک بار میرے گھر بھی آچکی ہیں۔

Related Articles

Back to top button