لاہور میں وکلا اورپولیس میں تصادم،جی پی او چوک میدان جنگ بن گیا

لاہور میں وکلا اور پولیس میں تصادم ،جی پی او چوک میدان جنگ بن گیا۔پاکستان بار نے کل ملک گیر ہڑتال کااعلان کردیا۔

لاہور کے جی پی او چوک پر سول عدالتوں کی منتقلی اور وکلا پر دہشتگری کے مقدمات کے خلاف وکلا کے احتجاج پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی،7پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

 پولیس کی جانب سے وکلا کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں اور  اب تک 50 سے زائد وکلا کو حراست میں لےلیا گیا جب کہ جھڑپوں میں ایک ایس پی،2 ایس ایچ اوز بھی زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس اور وکلا کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے باعث مال روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، جی پی او چوک پر میٹرو بس اسٹیشن بھی بند کردیا گیا ہے۔

پاکستان بار کونسل نے پولیس تشدد کے خلاف کل ہڑتال کی کال بھی دے دی ہے، وکیل رہنما احسن بھون کا کہنا ہے کہ کل ملک بھر میں احتجاج ہوگا اور کوئی وکیل عدالت میں پیش نہ نہیں ہوگا، احسن بھون نے کہا کل ملک بھر میں وکلا ریلیاں نکالیں گے۔

وکلا کی ایک بڑی تعداد پولیس  آنسو گیس شیلنگ سےبچنےکیلئےجی پی او چوک میں او رنج لائن اسٹیشن کی سیڑھیوں  پر بھی بیٹھی ہوئی ہے اور انکا کہنا ہے کہ وہ ہائیکورٹ میں جنرل ہاوس کا اجلاس کیے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔

ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران    نے  بتایا کہ وکلا منتشر ہوگئے ہیں،اب انہیں اکٹھا نہیں ہونے دیں گے اور اشتعال دلانے والون کو حراست میں لے رہے ہیں، فیصل کامران نے بتایا کہ میری اطلاع کےمطابق احسن بھون کو حراست میں نہیں لیاگیا۔

Related Articles

Back to top button