شیر افضل مروت نے پارٹی رہناوں پر سنگین الزام عائد کردیے

رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے اپنی پارٹی کے سینئر رہنماوں الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ شبلی فراز اور عمر ایوب نے عمران خان سے میری ملاقات نہیں ہونے دی، آج بھی جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملاقات نہیں کرائی۔ عمران خان کو ہر معاملے پر گمراہ کیا گیا۔

شیر افضل مروت نے مزید بتایا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا بانی پی ٹی آئی آپ سے علیحدہ ملیں گے، کل بھی بانی پی ٹی آئی سےملاقات کےلیے آیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے آیا تھا نہیں ملنے دیا گیا، آج بھی میری ملاقات نہیں کرائی، میرا بانی پی ٹی آئی سےملنا ضروری تھا لیکن عمر ایوب اور شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا، شبلی فرازکے مطابق ن لیگ نےکہا کہ شیر افضل مروت کا نام دیا گیا جو ہمیں قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھےعہدوں کی کوئی لالچ نہیں، پارٹی کو میں نے اس وقت اٹھایا جب یہ مردہ گھوڑا بن گئی تھی، بانی پی ٹی آئی کےلیے کبھی مشکلات پیدا نہیں کروں گا، بانی پی ٹی آئی کوآگاہ کیا تھا کہ 8 فروری سے مجھے ٹارگیٹ کیا جا رہا ہے، مجھے بےتوقیری قبول نہیں، پارٹی کی آفیشل میڈیا ٹیم میرےخلاف ہے۔ اس سے قبل شیرافضل مروت نے کہا کہ بانی چیئرمین سے ون ٹو ون ملاقات کرونگا،بانی چیئرمین کو بپلک اکاونٹس کمیٹی کے معاملے پر تحفظات سے آگاہ کروں گا،میرا نام کس کے کہنے پر نکالا تھا سب حقائق بانی چیئرمین کو بتاوں گا۔

Related Articles

Back to top button