اپنے حصے کی قربانی دے چکے، اب کسی اور کی باری ہے: خالد مقبول صدیقی

چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پکا قلعہ حیدرآباد میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ہم اپنے حصے کی بہت زیادہ قربانی دے چکے اب کسی اور کی باری ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم اپنے حصے کا سندھ کو جوڑے رکھنے کا بھائی چارہ قائم کرنے کا کام کرچکے۔انہوں نے مزید کہا کہ تم نے 15 سالوں میں جس طرح نفرتیں بانٹی ہیں ہمارے پاس بھی کوئی گلاب نہیں، یہ 50 سال ہجت تمام ہوئی ہے۔

عدالتی رپورٹنگ پر پابندی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ یہ وہی پیپلز پارٹی تھی جس نے موقع ملتے ہی مشرقی پاکستان کو تقسیم کرنے کےلیے سیاسی مہر لگائی، بے نظیر بھٹو کبھی وزیر اعظم بن ہی نہیں سکتی تھیں، 88ء میں ہم نے حکومت بنوائی، 90ء میں آپ نے اس علاقے کو زیر تسلط کیا۔چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ سندھ کے بجٹ کا تو 97 فیصد کراچی دیتا ہے، ایک طرف وہ ہیں جو سندھ کے بجٹ کا 100 فیصد دیتے ہیں اور ایک طرف وہ جو استعمال کرتے ہیں اس طرح تو گھر نہیں چلتے ملک کیسے چلے گا۔

Back to top button