عدالتی رپورٹنگ پر پابندی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

پیمراکی جانب سے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کردیا گیا۔ درخواست فوری سماعت کےلیے منظور کرلی گئی۔

کراچی کے کورٹ رپورٹرز کی جانب سے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے نوٹی فکیشن کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا، پیمرا کے اقدام کے خلاف درخواست صحافی امین انور، شوکت کورائی اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں پیمرا ، وزارت اطلاعات و نشریات و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزراء سے ملاقات صرف آئینی فرائض کے سلسلے میں تھی حامد خان

درخواست گزاروں مؤقف اپنایا ہے کہ پیمرا قواعد براہ راست عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دیتے ہیں، عدالتی رپورٹنگ پر پابندی عائد کرنے سے قبل اتھارٹی کی میٹنگ تک نہیں طلب کی گئی۔ پیمرا قوانین کے مطابق پابندی سے قبل کورٹ رپورٹرز کا مؤقف نہیں لیا گیا ہے، کورٹ رپورٹنگ پر پابندی آئین کے آرٹیکل 8,9,10،18,19 اور 25 کی صریح خلاف ورزی ہے۔

Back to top button