رہنماپی ٹی آئی محمودالرشید کا سروسز ہسپتال میں اپینڈکس کا آپریشن

پروفیسر یاسین رفیع کی سربراہی میں ڈاکٹرز نے میاں محمود الرشید کا اپینڈکس کا کامیاب آپریشن کردیا۔

ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق میاں محمود الرشید کا اپینڈکس کی حالت خراب تھی جبکہ ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن ۔کردیا۔میاں محمود الرشید کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید کو پیٹ درد کی شدید تکلیف   کے باعث جیل سے سروسز ہسپتال منتقل  کیاگیاتھا

سروسز ہسپتال میں ڈاکٹرز نے رہنما تحریک انصاف محمود الرشید کے  بنیادی ٹیسٹ اور پیٹ کا سی ٹی سکین کیا۔سی ٹی سکین میں  اپینڈکس کی تشخیص ہوئی۔

واضح رہے کہ رہنما تحریک انصاف محمود الرشید سانحہ 9مئی کے کیسز میں نامزد ہونے پر جوڈیشل ریمانڈپرجیل میں ہیں

Back to top button