نامور فلمسٹار بابرہ شریف کی 20 برس بعد فلم سٹوڈیو آمد

نامور فلمسٹار بابرہ شریف کی 20 برس بعد فلم سٹوڈیو آمد،پنجابی فلم تیرے پیار نو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

 لاہور میں لیجنڈ فلمسٹار بابرہ شریف نے کئی برس بعد فلم سٹوڈیو قدم رکھا۔بابرہ شریف نے ہدایت کار الطاف حسین کی فلم تیرے پار نو سلام کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کاسٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پنجاب میں کاشتکاروں کو آسان قرضے دینےکےلیے کسان بینک قائم کرنے کا فیصلہ

 

بابرہ شریف کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری اس وقت بحالی ہوگی جب کراچی اور لاہور کی فلموں سے باہر نکلا جائے گا۔انڈسٹری کو اس وقت اچھی فلموں کی ضرورت ہے۔

افتتاحی تقریب کے بعد فلم گلوکارہ سائرہ نسیم نے فلم کے گانوں کی ریکارڈنگ بھی کروائی۔

Back to top button