تحریک انصاف کا8جون کو روات میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے 8جون کو اسلام آباد کے مقام روات میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

 اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے تحریک انصاف کی قیادت کا اہم اجلاس ہوا ۔اجلاس میں پارٹی  چیئرمین  بیرسٹرگوہر، سیکرٹری جنرل و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، اسد قیصر ،اجلاس میں وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے شرکت کی۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسہ کے لیے 8 جون  کو روات کا مقام کو مسترد کردیا۔

تحریک انصاف  کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ضلعی انتظامیہ کے روات میں جلسے کےاجازت نامے کو عدالت میں چیلنج کیاجائیگا۔

9 مئی کے ذمہ داروں کو سزا دلانے کےلیے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

 

قائدین کاکہنا تھا کہ  پرامن جلسہ کرنا ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے۔ روات میں جلسے کی اجازت کو بد نیتی قرار دیدیا۔انتظامیہ نے جلسے کو سبوتاز کرنے اور خلل ڈالنے کیلئے دور دراز مقام طے کیا۔انتظامیہ ایف نائن پارک، پریڈ گراؤنڈ یا ترنول کے مقام پر جلسے کی اجازت دے۔

تحریک انصاف کی قیادت نے 8 جون کو روات کی بجائے سوات میں عظیم الشان جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلی خیبرپختون خواہ علی امین گنڈا پور سے بھی مشاورت مکمل کرلی گئی۔

Back to top button