مردہ مرغیاں فروخت کرنے والی دکانیں مستقل طور پر سیل کردی جائیں : لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیاں فروخت کرنے والی دکانوں کو مستقل طور پر سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت عالیہ کے تحریری حکم کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ٹولنٹن مارکیٹ میں بہت زیادہ تعداد میں مردہ مرغیاں تلف کیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ ٹولنٹن مارکیٹ کا کچرا کہاں تلف ہوتا ہے تفتیش کرکے رپورٹ دی جائے جب کہ عدالت نے مارکیٹ میں صفائی ستھرائی سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔

Back to top button