ہتک عزت بل کے خلاف درخواست پر اعتراض ختم، قابل سماعت قرار

لاہور ہائی کورٹ میں ہتک عزت بل کے خلاف دائر درخواست پر اعتراض ختم کر کے اسے قابل سماعت قرار دیدیا گیا۔ درخواست کو کل بروز منگل سماعت کےلیے مقرر کیا جائے گا۔

ہتک عزت بل کے خلاف درخواست کی اسکروٹنی کا عمل مکمل درخواست گزار کے وکیل نے قانون سے متعلق نوٹی فکیشن کی کاپی رجسٹرار آفس میں جمع کرا دی، جس کے بعد  رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض ختم کرکے اسے قابل سماعت قرار دے دیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر سے زائد کمی کا امکان

 

دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہتک عزت قانون آئین و قانون کے منافی ہے، ہتک عزت آرڈینیس اور ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں نیا قانون نہیں بنایا جاسکتا۔ دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ہتک عزت کے قانون کو کالعدم قرار دے۔

Back to top button