پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر سے زائد کمی کا امکان

بجٹ پر عملدرآمد سے قبل ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر سے زائد کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 28 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قمیت میں 2 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے کمی متوقع ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبے میں گندم کی خریداری کے خلاف درخواست کا فیصلہ سنادیا

 

اوگرا کی جانب سے سمری کل حکومت کو بھیجی جائے گی۔ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف وزارت خزانہ کی مشاورت سےکریں گے۔

Back to top button