سیاسی پناہ لینے والوں سے متعلق نئی پالیسی اندرونی معاملہ ہے ، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے واضح کیا ہے کہ بیرون ملک میں سیاسی پناہ لینے والوں نے خود پاکستانی شہریت ترک کی ہے اس حوالے سے پاکستان کی نئی پالیسی ہمارا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان اس بارے میں کسی ملک کی ہدایات قبول نہیں کرے گا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز بلند کی ہے، نائب وزیر اعظم نے غزہ میں غیرمشروط سیز فائر اور غزہ سے اسرائیلی فورسز کو فوری واپس بھیجنے مطالبہ ہے۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

 

ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق فلسطین پر اقوام متحدہ کی انکوائری رپورٹ سامنے آئی ہے اس رپورٹ میں نہتے فلسطینیوں کے قتل کے حوالے سے حیران کن انکشافات کیے گئے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ غزہ میں ہونے والے مظالم کو روکا جائے۔

Back to top button