سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کےلیے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کےلیے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا۔ جب کہ  اس حوالے سے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو راضی بھی کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے ڈیٹا کی لیئر 7 تک دیکھا جاسکے گا، ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے سوشل میڈیا ڈیٹا کو فلٹر بھی کیا جاسکے گا جب کہ فائر وال ایپلی کیشن کے بجائے آئی پی لیول پر ڈیٹا بلاک کرسکے گی۔

نان فائلرز مکان اور گاڑی نہیں خرید سکیں گے، حکومت نان فائلرز کے خلاف صف آراء

 

یہ فائر وال سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا پوائنٹس کی نشاندہی کرے گی اور فائر وال پراپیگنڈا پوائنٹس، آئی ڈیز کو بلاک کرنے کی بھی صلاحیت رکھے گی۔

دوسری جانب فائر وال کی تنصیب کےلیے یوز کیسز کا تبادلہ کرلیا گیا، انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پر فائر وال نصب ہوگی، اس فائر وال کی تنصیب کی کچھ قیمت حکومت پاکستان ادا کرے گی جب کہ باقی قیمت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں ادا کریں گی، اس حوالے سے پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو راضی بھی کرلیا ہے۔

Back to top button