الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کردیں

الیکشن کمیشن پاکستان نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تفصیلات جاری کردیں، جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 4 لاکھ 44 ہزار891 ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 1 لاکھ 87 ہزار 683 ہے جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 2 لاکھ 57 ہزار 208 ہے۔ اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 12 ہزار 744 ہے، اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 لالھ 83 ہزار 963 ہے جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 781 ہے۔

صوبہ پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 42 لاکھ 55 ہزار 74 ہے، پنجاب میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 96 لاکھ 29 ہزار 841 ہے جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 46 لاکھ 25 ہزار 233 ہے۔

سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 81 ہزار 237 ہے، سندھ میں مرد ووٹرز کی تعداد1 کروڑ 48 لاکھ 8 ہزار 772 ہے اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 25 لاکھ 72 ہزار 465 ہے۔

کیا شہباز حکومت خطرے میں ہےیا سارا بحران ٹوپی ڈرامہ ہے؟

صوبہ خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 22 لاکھ 45 ہزار 264 ہے، خیبر پختونخوا میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 21 لاکھ 8 ہزار 332 ہے جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 1 لاکھ 36 ہزار 932 ہے۔

صوبہ بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 54 لاکھ 50 ہزار 572 ہوگئی ہے، بلوچستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 56 ہزار 775 ہے جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 23 لاکھ 93 ہزار 797 ہے۔

Back to top button