سندھ کا ترقیاتی بجٹ باقی صوبوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مشکل حالات میں بجٹ بنایا گیا ہے، بجٹ کا کل حجم 3 ہزار 56 ارب ہے، یہ بجٹ گزشتہ سے 34 فیصد زیادہ ہے، ہم آئندہ سال میں مزید گروتھ کی طرف جائیں گے۔ سندھ کا ترقیاتی بجٹ باقی صوبوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے،

پی ٹی آئی رہنماؤں شعیب شاہین اور اسد قیصر کی مختلف مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور

 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ رواں مالی سال کا بجٹ گزشتہ بجٹ سے 34 فیصد زیادہ ہے، سندھ کا ترقیاتی بجٹ باقی صوبوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے، آئندہ سال کےلیے ساڑھے 3 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی بات کی جارہی ہے،کوشش ہےکہ جی ڈی پی کےحوالے سے وفاق کے ساتھ تعاون کریں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ کو وفاق سے 1900 ارب روپے ملنے کی توقع ہے، مزدور کی کم ازکم 37 ہزار تنخواہ سے مطمئن نہیں ہوں، بجٹ میں پرانی اسکیمیں مکمل کرنے پر زور رہے گا، سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے نئی اسکیم شامل نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ انتخابات میں وعدے کے مطابق ہاری کارڈ کےلیے 8 ارب روپے رکھ رہے ہیں۔

Back to top button